ابنا: پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی نے دھمکی دی ہے کہ الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازش دیکھ رہا ہوں جو ٹرینڈ چل رہا ہے اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح دھماکے ہوتے رہے تو الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ رحمن ملک کے مطابق جب لشکر جھنگوی کا نام لیتا ہوں شریف برادران صفائیاں دینی شروع کردیتے ہیں، پنجاب حکومت کو جن افراد کی لسٹ دی گئی ان میں سے کسی کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، میں دوبارہ حکومت پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لشکر جھنگوی کے کارکنوں کو گرفتار کرے۔ ان کے مطابق وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ دہشت گردوں کے معاملے پر ملانا چاہتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے کچھ ایجنسیوں کی مدد سے مکمل رپورٹ ملتی رہتی ہیں اور میں نے کراچی میں جا کر سیکورٹی کو سخت کرنے کے لیے کہا ہے، اگر وزیراعلیٰ سمجھے کہ معاملات ان کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں تو وہ ایک پروانہ بھیج کر فوج کو بلوا سکتے ہیں،فوج ہماری اپنی ہے ہم جب ضرورت پڑی بلائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے خلاف کوئی سازش نہیں ہے مگر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے لشکر جھنگوی کے خلاف کوئی کارروائی کی ہوتی تو آج دھماکے نہ ہوتے۔
6 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397703
رحمن ملک:الیکشن کے خلاف کوئی سازش نہیں ہے مگر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے